فاٹا میں پولیو کیسز سامنے آنے کے بعد انسداد پولیو مہم کیلئے تیاریاں شروع

فاٹا میں پولیو کیسز سامنے آنے کے بعد انسداد پولیو مہم کیلئے تیاریاں شروع

پشاور(آئی این پی ) خیبرایجنسی میں دو اور جنوبی وزیرستان ایجنسی میں پولیو کا ایک کیس سامنے آنے کے بعد فاٹا میں انسداد پولیو مہم کے لیے تیاریاں شروع کردی گئیں ۔نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ(این آئی ایچ) اسلام آباد نے تصدیق کی ہے کہ ویکسین سے محروم رہنے والے مزید تین بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔ان بچوں میں خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ کے ایک گاو¿ں بلول خیل کا رہائشی چھ ماہ کا منصف ولد محمد وزیر، تحصیل باڑہ کے ہی ایک اور گا و¿ں اخون طالب کا اٹھارہ ماہ کا بلال ولد نور سلیم اور جنوبی وزیرستان کے گاو¿ں خزا پنگا کی اٹھارہ ماہ کی نازیہ شامل ہیں۔فاٹا کے ہیلتھ ڈائریکٹر ڈاکٹر پرویز کمال نے بتایا کہ انہوں نے نقصان پر کنٹرول کے لیے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

 پولیو مہم

مزید : صفحہ آخر