لوگ مر رہے ہیں،خٹک ناچ گانے میں مصروف ہیں،اسفند یار ولی

لوگ مر رہے ہیں،خٹک ناچ گانے میں مصروف ہیں،اسفند یار ولی

چارسدہ(اے این این) عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے لاکھوں آئی ڈی پیز مصیبت میں ہیں اور بچے مررہے ہیں، ہمارے وزیراعلی ناچ گانوں میں مصروف ہیں، بہانے نہیں چلیں گے، آو¿اور عوام سے کئے گئے اپنے وعدے پورے کرو۔ولی باغ چارسدہ میں اے این پی کے تھنک ٹینک کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے اسفندیار ولی خان نے کہا کہ یہ درست ہے کہ نواز شریف سے غلطیاں ہوئیں،جوڈیشل کمیشن چار ماہ پہلے بنتا، تو آج یہ حالت نہ ہوتی لیکن اس غلطی کی بنیاد پر ملک کا نظام لپیٹا نہیں جاسکتا۔ اسفندیار ولی کا کہنا تھا کہ دھاندلی کی بنیاد پر قومی اسمبلی سے استعفی دینے والے اپنی صوبائی حکومت کو کیوں بچا رہے ہیں۔ اگر دھاندلی ہوئی ہے تو اس صوبے میں اے این پی کے ساتھ ہوئی ہے،مگر ہم نے دھرنا نہیں دیا۔ اسفندیار ولی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت بھی لڑائی میں اتنا پھنس گئی ہے کہ آئی ڈی پیز کو بھول گئی۔استعفی دینے والے عوام کے مینڈیٹ کی توہین کر رہے ہیں۔آئین، جمہوریت اور پارلیمنٹ الگ چیزیں ہیں اور حقوق کی جنگ الگ چیز ہے، ہم حقوق کی جنگ کئی پشتوں سے لڑ رہے ہیں اور آئندہ بھی لڑیں گے۔

اسفند یار ولی

مزید : صفحہ آخر