وزیر بلدیات سندھ نے صوبے بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی

وزیر بلدیات سندھ نے صوبے بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے صوبے میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر صوبے بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ جبکہ سیکرٹری بلدیات اور تمام اضلاع کے ایڈمنسٹریٹرز کو 24 گھنٹے تمام افسران سے رابطوں میں رہنے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں۔ صوبائی وزیر نے سیکرٹری بلدیات کو واضح احکامات دئیے ہیں کہ بارشوں کے بعد صوبے کے کسی بھی حصے سے کسی قسم کی شکایات پر متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ چند روز میںصوبہ سندھ میں ممکنہ بارشوں کی پیشنگوئی کے بعد سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے سندھ بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی وزیر نے سیکرٹری بلدیات، صوبے بھر کے تمام ایڈمنسٹریٹرز اور میونسپل کمشنرز کو ہدایات دی ہیں کہ تمام متعلقہ ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرکے 24 گھنٹے دستیاب مشینری کو اسٹینڈ بائی رکھا جائے۔ صوبائی وزیر نے سیکرٹری بلدیات اور تمام ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹرزکو یہ بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ صوبے بھر میں صفائی ستھرائی کے کام پر فوری توجہ دی جائے اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں کسی بھی قسم کی شکایات موصول ہونے پر متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔انہوں نے کہا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نبردآزما ہونے کے لئے تمام ایڈمنسٹریٹرز اور میونسپل کمشنرزچوبیس گھنٹے افسران سے رابطے میں رہیںاور ممکنہ بارشوں کے بعد اہم شاہراہوں اور گلیوں کی فوری طور پر صفائی کے لئے مشینری کو متعلقہ علاقوں تک پہنچا دیں۔

مزید :

صفحہ آخر -