چھتیں ٹپکنے سے ریلو ے کوارٹروں میں رہنے والے ملازمین پریشان

چھتیں ٹپکنے سے ریلو ے کوارٹروں میں رہنے والے ملازمین پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) تیز ترین بارشوں نے ریلوے کی آبادیوں میں کوارٹروں میں رہنے والے درجہ چہارم کے ملازمین کو بے گھر کر دیا، بوسیدہ کواٹروں میں رہنے والے راتیں جاگ کر گذارنے لگے ہیں جبکہ گڑھی شاہو، مغلپورہ، بادامی باغ، والٹن کینٹ میں واقع درجہ چہارم کے ملازمین کے کوارٹروں کی چھتیں ٹپکنا شروع ہو گئیں۔ ان کی اکثریت اپنے عزیز و اقارب کے گھروں میں منتقل ہو گئی، بتایا گیا کہ ریلوے کی کالونیوں میں بارشوں نے برا حال کر دیا ہے غریب ملازمین کی چھتیں ٹپکنے سے ان کے گھریلو سامان تباہ ہو گئے ہیں۔
چھتیں

مزید :

صفحہ آخر -