ایم پی اے رانا شعیب سمیت 8ملزمان کی عبوری ضمانت خارج

ایم پی اے رانا شعیب سمیت 8ملزمان کی عبوری ضمانت خارج

فیصل آباد(بیورورپورٹ)خصوصی عدالت کے جج ملک اشتیاق احمد نے تھانہ کھرڑیانوالہ پر حملہ کیس کی سماعت کرتے ہوئے مقامی ایم پی اے رانا شعیب ادریس سمیت 8ملزمان کی عبوری ضمانت خارج کر دی کھرڑیانوالہ پولیس نے 8ملزمان کو گرفتار کر لیا مقامی ایم پی اے رانا شعیب ادریس تھانہ کھرڑیانوالہ پر حملہ کے کیس میں ساتھیوں کےساتھ عبوری ضمانت پر تھے کیس کی سماعت کے دوران خصوصی عدالت کے جج ملک اشتیاق احمد نے عبوری ضمانت کینسل کر دی جس پر تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے ایم پی اے رانا شعیب ادریس‘ ادریس‘محمد اکرم‘ سہیل اسلم‘ ابوبکر‘ مزمل شہزاد‘ محمد آصف خاں‘ محمد ذکریا اور نوید احمد کو عدالت سے گرفتار کر لیا۔

ضمانت خارج

مزید : صفحہ آخر