مدین ،سواریوں سے بھری ڈاٹسن کھائی میں جاگری دو جاں بحق ،12 زخمی

مدین ،سواریوں سے بھری ڈاٹسن کھائی میں جاگری دو جاں بحق ،12 زخمی

سوات(بیورورپورٹ)مدین،سواریوں سے بھری ڈاٹسن کھا ئی میں جا گری دوجان بحق ،بارہ زخمی چار کی حالت تشویش ناک ،سول ہسپتال اور پولیس کے مطابق سواریوں سے بھری ڈاٹسن نمبرPSM311مدین سے کالا گے برانوی جا رہی تھی کہ کس کے مقام پر موڑ کاٹتے ہو ئے گاڑی کی بریک فیل ہو گئی اور گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں سمر خان ولد محمد جان اور شیرین ولد بازیر ساکنان کالاگے موقع پر جان بحق ہو گئے جبکہ کشر ذادہ ولد صاحب ذادہ ،رحیم اللہ ولد امان ،شیر احمد ولد امان،فہیم اللہ ولد امان ،محمد کریم ولدنورشریف،بلادر ولدغلام حیدر ،فضل مولا ولد کند،نمروز ولد بحر جان ،مسماتہ بخت زرینہ زوجہ گل زمین ،بلقیس شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو مدین ہسپتال اور بعد میں سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا زخمیو ں میں چار کی حالت نازک بتائی جاتی ہے اس موقع پر اے سی بحرین محمد عارف مدین ہسپتال پہنچ گئے اور زخمیوں کی عیادت کی اور ہسپتال کے عملہ کر زخمیوں کو اعلاج کی بہتر سہولیات دینے کے احکامات جاری کئے ۔

مزید : علاقائی