چوہدری نثار نے وزیر اعظم کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ، خورشید شاہ

چوہدری نثار نے وزیر اعظم کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ، خورشید شاہ
 چوہدری نثار نے وزیر اعظم کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ، خورشید شاہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پورا  ایوان وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ کھڑا تھا لیکن چوہدری نثار نے  پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کو جان بوجھ کر سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، یہ سازش آج سے نہیں بلکہ گزشتہ 6 ماہ سے چل رہی ہے  ، ان خیالات کا اظہار پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کیا ۔ ان کا کہنا  تھا کہ میاں صاحب  آپ کی صفوں میں پورس کے ہاتھی موجود ہیں، جس طرح سے چوہدری نثار نے آپ کی پیٹ میں چھرا گونپا  اس کی مثال نہیں ملتی، آپ کے خلاف مری ہوئی طاقت کو زندہ کیا گیا ہے، لوگ اس پارلیمنٹ کی طرف دیکھ رہے تھے کہ یہاں سے کوئی اچھی خبر  ملے لیکن آپ کے ایک سینئر وزیر نے ہمارے ایک وزیر کے خلاف بیان دے کر آپ کو کمزور کرنے کی سازش کی اور آپ کو دوراہے پر کھڑا کردیا ہے۔ ضروری ہے کہ چوہدری نثار اپنے رویے پر معافی مانگیں .

ٹیپو سلطان جیسا عظیم اور  نڈر سپہ سالار جس نے انگریزوں کو ناگ رگڑنے پر مجبور کیا اور  عظیم سپہ سالار کو بھی میر جعفر اور میر صادق جیسے آستین کے سانپوں نے ختم کرادیا، وزیراعظم صاحب آج آپ کو بھی یہ دیکھنا ہو گا کہ کون آپ کا محسن اور کون دشمن ہے۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کے ایک سینیئر ترین وزیر کی جانب سے اپوزیشن کے ایک اہم رکن پر تنقید کر کے نہ صرف ہماری بلکہ پوری پارلیمنٹ کی توہین کی جس پر ہم اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں کیونکہ آج  ہم پارلیمنٹ اور جمہوریت کو مظبوط کرنا چاہتے ہیں نا کہ ماضی کی روایات کی طرح حکومت اور جمہوریت کی بساط لپیٹنے والوں کا ساتھ دینا چاہتے ہیں،  آج کوئی بھی سازشی اپنی ایک سوئی بھی گزار نہیں سکتا اور اس پر  پاکستان کی عوام کو فخر ہے، ہماری جمہوریت کو مضبوط کرنے کی کوشش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

مزید : قومی /اہم خبریں