پارلیمنٹ سے کوئی بھی ممبر دھرنے والوں کا مداوا کرنے نہیں آیا:طاہر القادری

پارلیمنٹ سے کوئی بھی ممبر دھرنے والوں کا مداوا کرنے نہیں آیا:طاہر القادری
پارلیمنٹ سے کوئی بھی ممبر دھرنے والوں کا مداوا کرنے نہیں آیا:طاہر القادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(نیوزڈیسک)عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے دھرنوں کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس پارلیمنٹ سے کوئی بھی ممبر دھرنے والوں کا مداوا کرنے نہیں آیا، اللہ صبر اورحق پر چلنے والوں کے ساتھ ہوتاہے اور قرآن میں بھی مشکلوں اور مصیبتوں میں بھی صبر کی تلقین کی گئی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ کہ روس میں بھی حق کے لئے نکلنے والوں کو خانہ بدوش اور باغی کہا گیا تھا لیکن وہ بھی کامیاب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں بیٹھے لوگوں نے باہر والوں کو خانہ بدوش کہتے ہیں اور ہم پر بھی باغی کی تہمت لگائی گئی، ہمیں غدار اور لشکری کہا گیا اور کہا کہ میںانہیں بتانا چاہتا ہوں کہ دھرنے میں بیٹیاں ،پی ایچ ڈی، ڈاکٹر ، وکلاء،تاجر اور کسان آئے ہوئے ہیں۔ ہمارے 25ہزار کارکن ابھی تک بھی جیلوں میں قید ہیں ،ماڈل ٹاو¿ن کے کارکنوں پر ظلم کیا جارہا ہے یہ خون کا بدلہ مانگنے والے غیرت مند لوگ ہیں، یہاں قانون طاقتور کی حفاظت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضمیر ،قانون اور جمہوریت مر گئی ہے اور آئین دفن ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ میرا کینیڈا میں چھوٹے سے گھر میں رہتا ہوں، مجھے کسی چیز کی ضرورت نہیں ہے مجھے اللہ تعالیٰ نے بہت دیا ہے میں شکر گزار ہوں،

مزید :

اسلام آباد -