فضل الرحمٰن کا عمران خان کو ’مینٹل ہسپتال‘بنانے کا مشورہ

فضل الرحمٰن کا عمران خان کو ’مینٹل ہسپتال‘بنانے کا مشورہ
فضل الرحمٰن کا عمران خان کو ’مینٹل ہسپتال‘بنانے کا مشورہ

  

اسلام آباد (آئی این پی) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید  کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دوسروں سے استعفیٰ دلوانے کے باوجود خود استعفیٰ نہیں دیا۔ عمران خان کے ساتھ شیخ رشید نے جو کچھ کیا اس پر میں منتظر ہوں کہ کب وہ ’’جب میں لال حویلی سے ملا‘‘ کتاب لکھ کر رازوں سے پردہ اٹھائیں گے۔ دریں اثنا وزیراعظم نواز شریف نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کے کینسر ہسپتال کی تعمیر کیلئے’’ تعاون‘‘ مانگ لیا۔ احسن اقبال نے وزیر اعظم کی طرف سے عمران خان کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کا کینسر ہسپتال بنانا چاہتی ہے اور ہم آپ کے شوکت خانم ہسپتال کے تجربہ سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ اس دوران جب احسن اقبال عمران خان کو یہ پیشکش کر رہے تھے تو عقبی نشستوں پر مولانا فضل الرحمن نے بلند آواز میں  کہا کہ ’’ مینٹل ہسپتال‘‘ بھی بنائیں اس پر ایوان میں موجود اراکین نے زوردار قہقہے لگائے۔

مزید : اسلام آباد