ملک ریاض کا سیلاب متاثرین کے لیے 50 کروڑ روپے امداد کا اعلان
اسلام آباد(نیوزڈیسک)بحریہ ٹائون کے چئیرمین ملک ریاض نے سیلاب متاثرین کے لیے 50 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی امداد کےلیےہم سب کوآگے بڑھنا ہوگا۔ان کاکہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر اورمیڈیکل یونٹ سیلاب متاثرین کےلیے بھجوادیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تھراورآئی ڈی پیزکیلئے کام کررہے ہیں، امداد کرنا حکومت نہیں ہمارا بھی فرض ہے۔انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اس مشکل وقت میں آگے بڑھیں۔