وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے نریندر مودی کو آموں کا تحفہ

وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے نریندر مودی کو آموں کا تحفہ
وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے نریندر مودی کو آموں کا تحفہ

  

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کوآموں کا تحفہ بھجوادیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی وزیراعظم سمیت 21ممالک کےسربراہان کوآموں کاتحفہ بھجوایاگیاہے۔ آموں کا یہ تحفہ اس موقع پر بھیجا گیا ہے جب کہ پاکستان اور بھارت کے سیکریٹری خارجہ کی ہونے والی ملاقات ملتویٰ ہو چکی ہےجبکہ پاکستان میں دھرنوں کی وجہ سے سیاسی بحران میں شدت آچکی ہے۔یاد رہے کہ بھارت نے پاکستان سے سیکریٹری سطح کی بات چیت اس وجہ سے ختم کردی تھی کہ نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمیشنر عبدالباسط نے کشمیری مجاہدین سے ملاقات کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام آم انتہائی لذیذ اور اعلیٰ درجے کے ہیں،سندھڑی اور چونسہ آم خصوصاً بھیجے جارہےہیں۔ میڈیا نے وزیراعظم نواز شریف کے تحفے کو مینگو ڈپلومیسی کا نام بھی دیا گیا ہے جس کی وجہ ماہ ستمبر میں آموں کا بھیجا جانا ہے۔ ایک سئینر آفیسر نے بتایا کہ عموماً اگست کے آخر تک آموں کا موسم ہتا ہے جبکہ یہ آم ماہ ستمبر کے آغاز میں بھیجے گئے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس