شدید بارشیں:لاہور میں ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، لیسکو نے ایمرجنسی نافذ کر دی

شدید بارشیں:لاہور میں ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، لیسکو نے ایمرجنسی نافذ کر دی
 شدید بارشیں:لاہور میں ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، لیسکو نے ایمرجنسی نافذ کر دی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارلحکومت میں جاری مسلسل طوفانی بارشوں کی وجہ سے شہر میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا اور ریسکیو ذرائع کے مطابق کرنٹ لگنے اور مکانات گرنے کی وجہ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 28 ہو گئی ہے ،جن میں کئی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ لیسکو کی مطابق گزشتہ روز سے لاہور میں 100سے زائد ٹرانسفارمرز جلنے کے باعث بجلی کی ترسیل میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہےاور ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تو دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ شام کے بعد لاہور کے بیشتر علاقوں میں بجلی بند ہو چکی ہے جبکہ تمام تر شاہراہیں پانی میں ڈوب چکی ہیں اور تالابوں کا منظر پیش کر رہیں تو اس دوران ’واسا‘ اہلکار کہیں نظر نہیں آتے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں