پاکستانی گلوکارہ کا وہ مشہور ترین گانا جسے عربی زبان میں بھی گایا گیا اور بے تحاشہ مقبولیت بھی ملی

پاکستانی گلوکارہ کا وہ مشہور ترین گانا جسے عربی زبان میں بھی گایا گیا اور بے ...
پاکستانی گلوکارہ کا وہ مشہور ترین گانا جسے عربی زبان میں بھی گایا گیا اور بے تحاشہ مقبولیت بھی ملی

  

قاہرہ (نیوز ڈیسک) پاکستان میں پاپ میوزک کی بنیاد رکھنے والی خوبصورت گلوکارہ نازیہ حسن اور ان کی سریلی آواز کون بھلا سکتا ہے۔ ان کے سب گانے ہی بہت مقبول ہوئے اور ایک ایسا ہی مقبول گانا ’ڈسکو دیوانے‘ بھی تھا جس کے ہزاروں لاکھوں مداح دنیا بھر میں پائے گئے، مگر آج کی نئی نسل کو شاید یاد نہیں کہ اس خوبصورت گانے کا ایک عربی ورژن مصر سے بھی جاری کیا گیا جو ’جنون دیسکو‘ کے نام سے بہت مشہور ہوا۔ یہ گانا مشہور مصری بینڈ 4M نے گایا تھا۔ یہ بینڈ چار خوبرو بہنوں منال، میری، ماہا اور مروت پر مشتمل تھا اور عرب دنیا میں بہت مشہور تھا۔

حال ہی میں جب اس بینڈ کا گایا ہوا ’جنون دیسکو‘ ایک بار پھر ApnaHub.ca کے فیس بک پیج پر شیئر کیا گیا تو عرب دنیا میں 4M کے مداحوں اور پاکستان میں نازیہ حسن کے مداحوں کے دل اداس ہوگئے اور اس گانے کو ہزاروں بار لائیک اور شیئر کیا گیا۔

یاد رہے کہ جب 1981ءمیں نازیہ حسن کا البم ’ڈسکو دیوانے‘ ریلیز ہوا تو یہ سارے جنوبی ایشیا کے میوزک چارٹس پر سرفہرست رہا۔ اس نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردئیے تھے اور صرف ایک دن میں بمبئی شہر میں اس کی ایک لاکھ سے زائد کاپیاں فروخت ہوئیں۔ یہ البم جنوبی ایشیاءکے علاوہ برازیل، روس، جنوبی افریقہ اور انڈونیشیا میں بھی مقبول ترین گانوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہا۔

مزید : تفریح