نیپرا نے گھریلو صارفین کو شمسی بجلی فروخت کرنے کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

نیپرا نے گھریلو صارفین کو شمسی بجلی فروخت کرنے کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کر ...
نیپرا نے گھریلو صارفین کو شمسی بجلی فروخت کرنے کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) لوڈشیڈنگ اور مہنگی بجلی کے ستائے عوام کیلئے نیپرا نے گھریلو صارفین کو شمسی بجلی فروخت کرنے کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یورپی طرز پر گھریلو صارفین شمسی بجلی تقسیم کار کمپنی کو فروخت کرنے کے مجاز ہوگئے ہیں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ نیٹ میٹرنگ سسٹم نافذ کر دیا گیا ہے گھریلو صارفین دن کے اوقات میں شمسی بجلی تقسیم کار کمپنی کو فروخت کر سکیں گے رات کے اوقات میں گھریلو صارفین واپڈا کی بجلی استعمال کریں گے تاہم زیادہ بجلی فروخت کرنے پر تقسیم کار کمپنی صارف کو ادائیگی کرے گی واپڈا کی بجلی زیادہ استعمال کرنے پر بل میں فروخت کردہ بجلی کا ریلیف شامل کر دیا جائیگا۔

مزید :

اسلام آباد -