اسلامی ملک کا وہ شہر جو بہت جلد دنیا کا امیرترین شہر بننے والا ہے، کیا آپ نام بتاسکتے ہیں؟

اسلامی ملک کا وہ شہر جو بہت جلد دنیا کا امیرترین شہر بننے والا ہے، کیا آپ نام ...
اسلامی ملک کا وہ شہر جو بہت جلد دنیا کا امیرترین شہر بننے والا ہے، کیا آپ نام بتاسکتے ہیں؟

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے امیر ترین شہروں کی بات ہو تو فوری طور پر امریکہ و دیگر یورپی ممالک کے چند شہروں کے نام ذہن میں آتے ہیں اور یہ حقیقت بھی ہے کہ اس وقت نیویارک جیسے شہر ہی دنیا کے امیرترین شہر ہیں لیکن دنیا کے 7شہر ایسے ہیں جو تیزی سے ترقی کر رہے ہیں اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 2025ء تک یہ 7شہر دنیا کے امیر ترین شہر ہوں گے۔ ان میں سب سے پہلا شہر قطر کا دارالحکومت دوحہ ہے۔ قطر اس وقت دنیا کے امیر ترین ممالک کی فہرست میں شامل ہے لیکن جس رفتار سے اس کی معیشت ترقی کر رہی ہے اس کا دارالحکومت دنیا کا سب سے امیر ترین شہر ہو گا۔

مزیدپڑھیں:دنیا کا وہ شہر جہاں کسی کو بھی موبائل فون یا وائی فائی استعمال کرنے کی اجازت نہیں کیونکہ۔۔۔

دوسرے نمبر پر ناروے کا شہر برجین، تیسرے نمبر پر عالمی پابندیوں کا شکار ملک شمالی کوریاکا شہر ہواسیونگ، چوتھے نمبر پر جرمنی کا شہر رہین روہر، پانچویں نمبر پر چین کا شہر مکاؤ،چھٹے نمبر پر جرمنی ہی کا ایک اور شہر ٹرونڈہیم اور ساتویں نمبر پر شمالی کوریا کے حریف جنوبی کوریا کا شہر آسن ہیں جو آئندہ 10برسوں تک دنیا کے امیر ترین شہرہوں گے اور امارت میں نیویارک اور بیجنگ جیسے شہروں کو10 امیر ترین شہروں کی فہرست سے باہر نکال پھینکیں گے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس