اب آپ بھی بور نہیں ہوں گے، گوگل نے مسئلہ حل کردیا، انتہائی دلچسپ فیچر متعارف

اب آپ بھی بور نہیں ہوں گے، گوگل نے مسئلہ حل کردیا، انتہائی دلچسپ فیچر متعارف
اب آپ بھی بور نہیں ہوں گے، گوگل نے مسئلہ حل کردیا، انتہائی دلچسپ فیچر متعارف

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کا شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جو انٹرنیٹ استعمال کرتا ہو اور گوگل سے احتراز برتنے کا سوچ بھی سکے۔ ہم روزانہ گوگل پر مختلف چیزیں سرچ کرتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو ایک انتہائی دلچسپ چیز بتانے جا رہے ہیں۔ اس کا نام فن فیکٹس (Fun Facts)ہے۔ اس سے لطف اندوز ہونے کے لیے گوگل کھولیے اور سرچ بار میں Fun Facts لکھ کر سرچ کیجیے۔ گوگل کی طرف سے آپ کو انتہائی دلچسپ معلومات فراہم کی جائیں گی ، مثلاً گوگل آپ کو بتائے گا کہ ’’کس قسم کا پرندرہ کزوئی(Kazooie)ہوتا ہے؟‘‘ یا ’’ڈریکولا کااصل نام کیا ہے؟‘‘وغیرہ وغیرہ

مزید پڑھیں:اگر آپ گوگل پر یہ ایک چیز سرچ کرتے ہیں تو ممکن ہے کہ عنقریب آپ کو گوگل کی جانب سے نوکری کی آفر آ جائے

اس کے علاوہ گوگل نے اپنے سرچ انجن میں اور بہت سی تبدیلیاں کی ہیں اور کئی سروسز اپ ڈیٹ کی ہیں، جن میں گوگل میپس قابل ذکر ہے۔موبائل فونز کے لیے گوگل میپس کی ایپلی کیشن کے ذریعے اب آپ اپنے پسندیدہ کھانوں اور مشروبات کی جگہ کے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ صرف ایپلی کیشن میں اپنی جگہ داخل کیجیے اور اپنی پسند کی چیز ایپلی کیشن کو بتائیے۔ ایپلی کیشن آپ کو اس جگہ کی نشاندہی کر دے گی جہاں آپ کے مطلوبہ کھانے یا مشروب مل سکے گا۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی