سابق اولمپیئنز کی رائے کا احترام کرتا ہو ں ‘ ان کے تحفظات دور کروں گا،شہبازسینئر

سابق اولمپیئنز کی رائے کا احترام کرتا ہو ں ‘ ان کے تحفظات دور کروں ...

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز احمد سینئر نے کہا ہے کہ وہ تمام سینئرز اور جونیئرز سابق اولمپیئنز کی رائے کا احترام کرتے ہیں‘ ان کے تحفظات دور کروں گا۔ جمعہ کو آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا ہے اور چارج نہ لینے کے حوالے سے جو خبریں شائع ہوتی ہیں وہ بے بنیاد ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام سابق سینئرز اور جونیئرز اولمپیئنز کی رائے کا احترام کرتا ہوں۔ شہباز سینئر نے کہا کہ میں سابق اولمپیئنز کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ میرے ساتھ مل کر ہاکی کی ترقی اور فروغ کے لئے کام کریں اور اپنے تجربات کو ہاکی کے لئے استعمال کریں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جن اولمپیئنز کو اگر کوئی تحفظات ہیں میں ان کو دور کروں گا اور ان کی تجاویز اور رائے کا احترام کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم سب کو مل کر ہاکی کی بہتری اور ترقی کے لئے کام کرنا ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی