یو ایس اوپن ٹینس، ثانیہ مرزا اور ہنگس ویمنز ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں

یو ایس اوپن ٹینس، ثانیہ مرزا اور ہنگس ویمنز ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک (اے پی پی) سٹار بھارتی پلیئر ثانیہ مرزا اور ان کی سوئس جوڑی دار مارٹینا ہنگس یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔ انہوں نے پہلے راؤنڈ میں امریکی جوڑی کو شکست دی۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں رواں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں سٹار بھارتی پلیئر ثانیہ مرزا اور ان کی سوئس جوڑی دار مارٹینا ہنگس نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے امریکہ کی سبرینا سانتاماریا اور انکی ہم وطن جوڑی دار کیٹلن کرسچین کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-2 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔