قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پری کوالیفائنگ راؤنڈ کے سیمی فائنلز آج ہونگے

قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پری کوالیفائنگ راؤنڈ کے سیمی فائنلز آج ہونگے

 اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پری کوالیفائنگ راؤنڈ کے سیمی فائنلز (آج ) ہفتہ کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں 16ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں لاہور بلیو، کراچی بلیو، لاڑکانہ، فاٹا، ڈیرہ مراد جمالی، کوئٹہ، بہاولپور، آزاد جموں و کشمیر، سیالکوٹ، کراچی وائٹ، حیدرآباد، ملتان، راولپنڈی، پشاور، فیصل آباد، اسلام آباد، لاہور اور ایبٹ آباد شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میںآٹھ ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں کوئٹہ، لاڑکانہ، لاہور اورآزاد جموں وکشمیر جبکہ گروپ بی کراچی بلیو، فاٹا، ڈیرہ مراد جمالی اور بہاولپور شامل ہیں، دونوں گروپ سے ایک، ایک ٹیمیں مین راؤنڈ سے کوالیفائی کرینگی، مین راؤنڈ میں دو ٹیموں سمیت 10 ٹیمیں کو رکھا گیا ہے گروپ اے میں سیالکوٹ، کراچی وائٹ، حیدرآبا د، ملتان، راولپنڈی جبکہ گروپ بی میں پشاور، فیصل آباد، اسلام آباد، لاہور وائٹ اور ایبٹ آباد شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مین راؤنڈ 8 ستمبر شروع ہوگا جبکہ سیمی فائنل 14 ستمبر اور فائنل 15 ستمبر کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی