گلوکارہ ایوریل لیویگنی اور موسیقار چڈگروور میں علیحدگی ہوگئی

گلوکارہ ایوریل لیویگنی اور موسیقار چڈگروور میں علیحدگی ہوگئی

لاس اینجلس (اے پی پی) ہالی وڈ گلوکارہ ایوریل لیویگنی اور موسیقار چگروور میں علیحدگی ہوگئی۔ ہالی وڈ ذرائع ابلاغ کے مطابق ہالی وڈ گلوکارہ ایوریل لیویگنی اور چڈ گروور میں شادی کے صرف دوسال بعد ہی علیحدگی ہوگئی۔ گلوکارہ نے خود سماجی ویب سائٹ انسٹا گرام پرا س بات کا اعلان کیا اور اچھے وقتوں کی یادیں بھی تازہ کیں۔ انہوں نے کہا کہ چگروور کی وہ ہمیشہ خیرخواہ رہیں گی۔ وہ ان کے بہترین دوست رہے ہیں جنہوں نے ان کا بہت خیال رکھا۔ دونوں کی علیحدگی کی وجہ منظرعام پر نہیں آسکی۔

گلوکارہ کی یہ دوسری شادی تھی جو ناکام ہوگئی۔ ان کی پہلی شادی سال2006ء میں ڈائریک ویبلی سے ہوئی اور ان سے ان کی سال 2010ء میں علیحدگی ہوگئی۔

مزید : کلچر