اداکار سلمان خان نے فلم ’’ہیرو‘‘ کا گانا ’’او خدا ‘‘ لانچ کردیا
ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکار سلمان خان نے فلم ’’ہیرو‘‘ کا گانا ’’او خدا ‘‘کی ویڈیو لانچ کردی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنی نئی پروڈیوس کردہ فلم ہیرو کا گانا او خدا کی ویڈیو لانچ کردی ہے، انہوں نے گانا کی ویڈیو کو ٹویٹر پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا، یہ اس فلم کا دوسرا گانا ہے جو لانچ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل گانا ’’میں ہوں تیرا ہیرو‘‘ کی ویڈیو لانچ کی گئی تھی۔ یہ محبت بھرا گانا ہے جس میں سورج پنچولی اور اتھیا شیٹھی نے پرفارم کیا ہے۔ ’’ہیرو ‘‘ کو سلمان خان نے پروڈیوس کیا ہے اور فلم کی ہدایات نیکھیل ادوانی نے دی ہیں۔ فلم 11 ستمبر کو ریلز ہوگی۔