برٹنی سپیئرکی لاس ویگاس میں پرفارمنس،خواتین کے جوش کو سراہا
لاس اینجلس (اے پی پی) ہالی وڈ گلوکارہ برٹنی سپیئر نے لاس ویگاس میں پرفارمنس کے دوران وہاں موجود خواتین کے جوش وخروش کو سراہا۔ ہالی وڈ گلوکارہ برٹنی سپیئر جو ان دنوں لاس ویگاس میں ہیں۔ حال میں ایک پرفارمنس کے دوران انہوں نے وہاں کثیر تعداد میں موجود خواتین اوران کے جوش وخروش کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں موجود خواتین اورا ن کا جوش قابل داد ہے،وہ ان کی محبت کی مشکورہیں۔ ان کے جوش وخروش کی وجہ سے ہی وہ پورے کنسرٹ کے دوران تازہ دم رہیں اورتھکاوٹ تک کااحساس نہیں ہوا، یہ کنسرٹ ان کا اب تک کا بہترین کنسرٹ ہے۔ گلوکارہ کی کیوین فیڈر لائن سے علیحدگی ہوچکی ہے۔ ان سے ان کے دو بچے پریسٹن اورجیڈن جیمز ہیں۔