سٹیج ڈرامہ ’’سوہنے مکھڑے‘‘کی کامیابی فنکاروں اور تکنیک کاروں کو ایوارڈ دیا گیا

سٹیج ڈرامہ ’’سوہنے مکھڑے‘‘کی کامیابی فنکاروں اور تکنیک کاروں کو ایوارڈ ...
سٹیج ڈرامہ ’’سوہنے مکھڑے‘‘کی کامیابی فنکاروں اور تکنیک کاروں کو ایوارڈ دیا گیا

  

لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج ڈرامہ ’’سوہنے مکھڑے‘‘کی تاریخی کامیابی پر گزشتہ روز منروا تھیٹر فیصل آباد میں ایک شاندار اور پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ملک سلیم تھے اس موقع پر ماہ نور ،ڈائریکٹر ایم صفدر،ملک بابر ،راشدکمال،مقبول کوڈو،زری خان،شیزہ بٹ ،ڈائریکٹر ایم،ایس اے بخاری،نائیلہ خان سمیت دیگر فنکاروں اور مہمانوں کو ایوارڈ دیئے گئے۔اس تقریب کی کوریج کے لئے میڈیا کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ڈائریکٹر ایم صفدر نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ پندرہ سال کے دوران ’’سوہنے مکھڑے‘‘سب سے زیادہ کامیابی حاصل کرنے والا ڈرامہ ہے۔ایوارڈ تقریب کے انعقاد کا مقصد فنکاروں کی حوصلہ افزائی ہے۔ماہ نور نے کہا کہ مجھے بیسٹ پرفارمر کا ایوارڈ دیا گیا ہے جس پر میں بہت خوش ہوں میںآج جو کچھ ہوں اپنی ماں کی دعاؤں ،میڈیا کے تعاون اور پرستاروں کی محبت کی وجہ سے ہوں۔فیصل آباد والوں نے جس طرح میری پذیرائی کی ہے اس کی جتنی تعریف کروں وہ کم ہے۔ماہ نور نے کہا کہ میں دوسری بار اس تھیٹر میں پرفارم کرچکیہوں جب بھی یہ لوگ دوبارہ مجھے بلائیں گے میں منروا تھیٹر میں پرفارم کرنے ضرور آؤں گی۔

مزید : کلچر