نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن کیلئے 28 کروڑ 42 لاکھ روپے کے فنڈز جاری
اسلام آباد (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال 2015-16ء میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے مجموعی طور پر 28 کروڑ 42 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں ، حکومت نے رواں مالی سال میں اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے ایک ارب 60 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں ، پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال میں خضدار بلوچستان میں ریسرچ انسٹیویٹ کے لئے 68 لاکھ ، تربت میں ریسرچ کے کاموں کے لئے 72 لاکھ ، اسلام آباد میں ہائی سیڈ پروڈکشن کے لئے 4 کروڑ ، پاکستان زرعی ترقیاتی کونسل میں مانیٹرنگ سٹم کے لئے 2کروڑ ، کمرشل سکیل آف پاکستان کے لئے 6 کروڑ روپے اسلام آباد میں ریسرچ ڈیویلپمنٹ پروگرام کے لئے 8کروڑ 96 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیا ہے۔