گلوکاری کے شعبے میں نئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے کے لئے جدید سٹوڈیو کا قیام

گلوکاری کے شعبے میں نئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے کے لئے جدید سٹوڈیو کا قیام

لاہور( فلم رپورٹر )گلوکاری کے شعبے میں نئے ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کرنے کے لئے پرائیویٹ سیکٹر نے لاہور میں جدید سٹوڈیو بنالیا ہے جہاں ان نوجوان فنکاروں کو موقع دیا جائے گا جو وسائل کی کمی کے باعث اپنا ٹیلنٹ سامنے نہیں لاسکتے۔ڈاٹ ریپبلک میڈیا کے نام سے بننے والے سٹوڈیو نے میوزک انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی متعدد نمایاں شخصیات کی خدمات حاصل کی ہیں جو نوجوان گلوکاروں کو ہر طرح سے راہنمائی فراہم کریں گے۔اس سلسلے میں سٹوڈیو کے ایگزیکٹو پروڈیوسر عدنان بٹ نے بتایا کہ اس سٹوڈیو میں ریکارڈنگ سمیت ہر جدید سہولت موجود ہے جس سے نوجوان فنکار فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن بدقسمتی سے اسے آگے آنے کا موقع نہیں دیا جاتا کیونکہ اکثر لوگوں کے پاس وسائل کی کمی ہوتی ہے تو زیادہ تر کو یہی معلوم نہیں ہوتا اصل لوگ کون ہیں لہذہ ان لوگوں کا ٹیلنٹ وقت سے پہلے ہی ضائع ہوجاتا ہے ،ہماراسٹوڈیو بنانے کا مقصد بھی یہی تھا کہ ایسے لوگوں کو زیادہ موقع دیئے جائیں جنہیں نہ تو کو ئی پلیٹ فارم مہیا کیا جاتا ہے اور نہ ہی ان کے پاس زیادہ وسائل ہوتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اس کے ساتھ ساتھ ہمار ا سٹوڈیو ٹیلنٹ کی پرموشن بھی جدید انداز میں کررہا ہے جس سے اب تک بہت سے فنکار اور چینلز بھی مستفید ہوچکے ہیں،ہمیں یقین ہے کہ’’ڈاٹ ریپلک میڈیا‘‘میوزک انڈسٹری کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مزید : کلچر