ڈینگی کے خلافمہم میں تما م شعبوں کو شامل کرنا ہوگا،مہر اشتیاق

ڈینگی کے خلافمہم میں تما م شعبوں کو شامل کرنا ہوگا،مہر اشتیاق

لاہور (جنرل رپورٹر)رکن قومی اسمبلی و چیئرمین سمن آباد ٹاؤن ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی مہر اشتیاق احمدنے ڈینگی کے خاتمہ بارے سرگرم عمل تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ جامع حکمت عملی کے تحت تمام سٹیک ہولڈرز کو ڈینگی کے خاتمہ کی قومی مہم میں شامل کریں اور عوام کو اس موذی مرض سے ہمیشہ کیلئے نجات دلانے کے مقدس مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔انہوں نے یہ بات سمن آباد ٹاؤن میں انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ٹاؤن میونسپل افسر ملک امتیاز اعوان، لیگی رہنما اور تمام متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے مہر اشتیاق احمد نے کہا کہ حکومت ڈینگی فری معاشرے کے قیام کیلئے بھرپور کارروائیاں کر رہی ہے مگر بھرپور عوامی شرکت کے بغیر مطلوبہ نتائج کا حصول ناممکن ہے۔اجلاس میں رپورٹ پیش کی گئی کہ ایک ماہ کے دوران 73498انڈور جگہوں کو چیک کیاگیا اور 1044جگہوں سے لاروا پایاگیا جس پر غفلت کا مرتکب ہونے پر 918ذمہ داران کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں جبکہ 35788آؤٹ ڈور جگہوں کو چیک کیاگیا اور 191جگہوں سے لاروا پائے جانے پر ذمہ داران کے خلاف 155مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔رکن قومی اسمبلی مہراشتیاق احمد کو مزید بتایاگیا کہ انسداد ڈینگی ٹیموں نے ایک ماہ کے دوران 767قبرستانوں، 1333 کباڑخانوں اور ٹائرشاپس کو چیک کیاہے اور عوام آگہی کیلئے احتیاطی تدابیر اور معلومات پر مبنی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1