پٹرولیم مصنوعات پر بھتہ ٹیکسوں کا خاتمہ کیا جائے،میاں کامران سیف
لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وجوائینٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر بھتہ ٹیکسوں کا خاتمہ کیا جائے اور بیان الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد عوام کو اس کا حقیقی ریلیف دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اواگرا نے پٹرول کی قیمتوں میں 7روپے تک کمی کی سفارش کی لیکن وزیر خزانہ نے اس ریلیف میں ڈنڈی مار کر عوام کو صرف3روپے کا ریلیف دیاجبکہ ڈیزل پر ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ سیلز ٹیکس45فیصد لگا کر عوام کو پریشانی میں مبتلا کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پٹرول کی اصل قیمت 40روپے اور ڈیزل کی 39روپے فی لیٹر تک ہے
حکومت پٹرولیم لیوی ٹیکس اور دیگر ٹیکسوں کا خاتمہ کرکے پٹرولیم مصنوعات اصل قیمت پر عوام کو فراہم کرے۔ میاں کامران سیف نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو جواز بنا کر فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں وقتاً فوقتاً بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا تھابین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات 7سال کی کم ترین سطح پر ہیں۔اس لیے بجلی کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے اور اسے 7سال پرانی والی سطح پر لاکر عوام کو اس کا حقیقی ریلیف دیا جائے۔