بھارت ہماری امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھے،ڈاکٹر شاہد صدیق
لاہور(نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف کی میڈیا ٹاسک فورس پنجاب کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹر شاہد صدیق نے کہاہے کہ بھارت مہم جوئی کرنے سے بازنہیں آرہا اور اس حوالے سے پاکستانی عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ، ایک بیان ڈاکٹر شاہد صدیق نے کہاکہ پاکستان آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بھارت پر واضح کر دے کہ اس کی امن کی خواہش کو کمزور ی نہ سمجھا جائے اوربتادے کہ جنگ کی صورت میں بھارت کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی کیونکہ پاکستان بھارت کو چند سیکنڈ میں نقشے سے ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، ڈاکٹر شاہد صدیق خان نے کہاکہ قوم فیصلہ کن معرکے کے لئے تیار ہے اور کوئی بھی بھارت کو ٹکڑے ٹکڑے ہونے سے نہیں بچا سکے گا۔