بلاو ل بھٹوزرداری پی ٹی آئی کی کاپی کر رہے ہیں،عثمان حمزہ
لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف یوتھ ونگ لاہور کے صدر عثمان حمزہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو تحریک انصاف کے منشور کو کاپی کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کے لیے 40فیصد ٹکٹیں نوجوانوں کو د ینے کی بات کر رہے ہیں اس سے پہلے پیپلز پارٹی کو نوجوانوں کو الیکشن میں متعارف کروانے کا خیال کیوں نہیں آیا ۔اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ عمران خان نے سب سے پہلے اپنے منشور میں نوجوان قیادت کو زیادہ ٹکٹوں کا کوٹہ دینے کا اعلان کیا تھا جسکے بعد ساری جماعتوں نے نوجوانوں کو پرمووٹ کرنا شروع کیا ۔اب ن لیگ کے بعد بلاول بھٹونے تحریک انصاف کی پیروی شرو ع کر دی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ عمران خان کی سوچ اور پارٹی کا منشور تیزی سے دیگر جماعتوں میں بھی مقبول ہور ہا ہے ۔