مسلم لیگ(ن) کے خالد فاروق کھوکھر نے کاغذات جمع کر ادیے
لاہور(پ ر)مسلم لیگ( ن) این اے 129 یوسی 252 سے نامزد امیدوار چیئرمین ملک خالد فاروق کھوکھر نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ان کے مدمقابل کے دوسرے امیدوار نے کاغذات جمع نہ کروائے ملک خالد فاروق نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوسی 252 کے تمام دھڑوں نے میرا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس پر میں ان تمام دھڑوں کا شکرگزار ہوں انہوں نے مزید کہا کہ اپنے قائدین وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی تعمیر سوچ کی بدولت اپنے حلقے میں دن رات عوام کی فلاح بہبود کے لئے کام کرتا رہوں گا اور سیاست کو عبادت سمجھ کر عوام کی خدمت کرونگا اور یوسی 252مسلم لیگ ن لاہور کا قلعہ ثابت ہوگی۔