عالمی جماعت اہلسنت کی اپیل پر یوم انڈیامردہ باد منایا گیا
لاہور (نمائندہ خصوصی)انڈیا کی موجودہ جارحیت کے خلاف عالمی جماعت اہلسنت کی اپیل پر ملک بھر میں یوم انڈیا مردہ باد منایا گیا جمعہ کے اجتماعات میں ملک بھر کی مساجد میں انڈیا کی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداتیں منظور کی گئیں جمعہ کے اجتماعات میں بھارت کا ایک ہی علاج الجہاد الجہاد، پاکستان زندہ باد، ہندو دشمن مردہ باد،پاک فوج زندہ باد ، انڈیا کا جو یار ہے غدار ہے غدارہے کہ مساجد میں زبردست نعرے بازی کی گئی۔ جماعت کے مرکزی امیر مفتی پیر سید مصطفی رضوی، مرکزی سیکرٹری جنرل پیر سید شاہد حسین گردیزی، مفتی غلام حسن، مفتی محبت علی برکاتی، مولانا محمد طفیل نوری، علامہ محمد آصف، مولانا شفقت علی خان، مولانا محمد علی، پیر محمد حسین رضوی اور دیگر نے مختلف مقامات پر جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی عالمی دہشت گرد ہے جو امریکہ اور اسرائیل کی سرپرستی میں را موساد کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کروارہا ہے مزاروں، مسجدوں، جنازگاہوں، سکولوں، امام بارگاہوں، چرچوں میں حملے کرنے والا کوئی اور نہیں وہ انڈیا ہے پاکستان کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ ہمیشہ کیلئے بند کر دی جائے گی یہ ملک ہمیں اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے انہوں نے کہا کہ اب موذی کی مذمت نہیں مرمت کا وقت ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھارتی جارحیت پر ہر دفعہ بھارت کو ثبوت دیئے اب بھارت کو ثبوت نہیں تابوت دیئے جائیں تاکہ اس کی عقل ٹھکانے آئے مودی کو پاکستان میں چائنہ کی راہ داری ، انویسٹمنٹ، ضرب عضب آپریشن کی کامیابی، بلوچستان ، کراچی میں امن وامان کی بہتری ہضم نہیں ہورہی۔