حکمران عوام پر مہنگائی کے ڈرون حملے کرنے سے باز آئیں،میاں ایوب

حکمران عوام پر مہنگائی کے ڈرون حملے کرنے سے باز آئیں،میاں ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ حکمران عوام پر مہنگا ئی کے ڈورن حملے کرنے سے باز نہیں آ رہے ہیں پٹر ول اور ڈیز ل کی قیمت میں 3 روپے کمی کر کے عوام سے دھو کہ کیا گیا ہے حکمرانو ں کی ناقص او رعوام دشمن پالیسیا ں عوام دشمنی کا کھلا ثبو ت ہیں عالمی منڈ یو ں میں پیڑولیم مصنو عات کی قیمتو ں میں گزشتہ 10سال کی قیمتو ں سے بھی زائد کمی ہو چکی ہے لیکن پاکستا ن میں اس کی قیمتیں ابھی بھی بہت زیا دہ ہیں حکمران عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف دے رہے ہیں اور جنر ل سیلز ٹیکس میں مسلسل اضا فہ کر کے عوام کو اربو ں روپے کا ٹیکہ لگا کر اپنی تجو ریا ں بھر رہے ہیں جو کسی صورت قابل قبو ل نہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ حکمران اپنی عیا شیو ں کو کم کرنے کی بجائے آئے روز ٹیکس لگا کر عوام پر مہنگا ئی کے بم بر سا رہے ہیں ، حکمرا ن عوام پر رحم کھا ئیں اور عوامی اور ملکی مفادات کی پالیسیا ں اپنا ئیں ورنہ آنے والے ضمنی اور بلدیا تی انتخابات میں اس کے نتائج بھگتنے کیلئے تیا رہو جا ئیں ۔