بلوچستان سے تین دہشت گرد گرفتار ،پانچ کلو بم اور اسلحہ برآمد

بلوچستان سے تین دہشت گرد گرفتار ،پانچ کلو بم اور اسلحہ برآمد
بلوچستان سے تین دہشت گرد گرفتار ،پانچ کلو بم اور اسلحہ برآمد

  

کوئٹہ (مانیٹر ڈیسک)سیکیورٹی فورسز نے دو مختلف کاروائیوں میں تین دہشت گرد گرفتار کر کے بم اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر سیکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوز ل سکواڈ نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے پانچ کلو وزنی بم برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا ۔سیکیورٹی فورسز نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ۔دوسری جانب پنجگور کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے کاروائی کر کے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوںکو گرفتار کیا جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہواہے۔

مزید : کوئٹہ