ملک کے استحکام اور سالمیت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، مزمل اقبال

ملک کے استحکام اور سالمیت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، مزمل اقبال

لاہور (پ ر) پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر مزمل اقبال صدیقی جنرل سیکرٹری شیخ محمد ارشد، نائب صدر صادق صدیقی، فنانس سیکرٹری رضوان یوسف، میاں اسحاق صدر PSA لاہور، محمد نعیم جنرل سیکرٹری PSA لاہو، محمد ندیم سیکرٹری نشرواشاعت نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر کہا کہ ہمیں 50 ویں یوم دفاع کے موقع پر یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم اس ملک کے استحکام اور سالمیت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 1965ء کی جنگ میں پاک فوج کے غیور اور بہادر سپوتوں نے دشمن کے عزائم کو خام میں ملا دیا اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے جام شہادت نوش کیا۔ پوری قوم پاک فوج کی بہادری اور شجاعت پر انہیں سلام پیش کرتی ہے۔

PSA کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ماضی کی طرح آج بھی ہماری بہادر فوج اس ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے جنگ جاری رکھے ہوئے ہے اور ہم جنرل راحیل شریف کی شجاعت اور بہادری پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پوری قوم کو پاک فوج پر مکمل اعتماد ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4