6ستمبر کا دن قوم میں ایک نئی امنگ پیدا کرتا ہے،مجتبیٰ شجاع

6ستمبر کا دن قوم میں ایک نئی امنگ پیدا کرتا ہے،مجتبیٰ شجاع

لاہور( پ ر)صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ 6ستمبر کا دن قوم میں جہاں ایک نئی امنگ پیدا کرتا ہے وہاں دشمن کے قبیح عزائم کی نشاندہی بھی کرتا ہے کہ کس طرح اس نے ایک آزاد ملک کو سلب کرنے کی ناپاک کوشش کی اور اس قوم کے غیظ و غضب کو دعوت دی جس نے صرف دو دہائیاں قبل ہزاروں جانوں کی قربانی دے کر اپنے لئے ایک الگ اور آز اد مملکت حاصل کی تھی۔ انہوں نے یہ بات مون لائٹ سکول نسبت روڈ اور علامہ اقبال ٹاؤن لاہور میں ایک تقریب میں یوم دفاع کے سلسلے میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں اندرونی اور بیرونی محاذ پر بے شمار خطرات کا سامنا ہے۔ پرامن اور خوشحال پاکستان کے لئے پوری قوم کو متحد ہو کر کام کرنا ہو گا۔مون لائٹ سکول کے چیئرمین ادیب جاودانی نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ کوئی بھی جنگ اپنے عوام کی مدد کے بغیر نہیں لڑی جا سکتی اور65ء کی جنگ نے ثابت کیا کہ یہ جنگ صرف فوج نہیں بلکہ 10کروڑ عوام نے لڑی تھی۔ کاشف ادیب نے کہا کہ 65ء کی جنگ میں ہر شخص اپنے محاذ پر کام کر رہا تھا۔ تقریب سے ریحانہ کوثر نے بھی خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4