گڑھی شاہو میں لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ

گڑھی شاہو میں لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ

لاہور( نمائندہ خصوصی) غریب اور بے سہارا افراد کی بے لوث خدمت صدقہ جاریہ اور اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار تنظیم مشائخ عظام پاکستان ضلعی لاہور کے رکن پیر سید عدنان اکرم نقشبندی نے محمد نگر گڑھی شاہو میں منعقدہ لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی خصوصی ہدایت غریب اور بے سہارا مریضوں کیلئے فری میڈیکل لگائے جارہے ہیں

جس کا مقصد رضائے الٰہی ہے ۔محمد نگر گڑھی شاہو میں منعقد ہ فری میڈیکل کیمپ میں گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر شازیہ ارشد ، پیر ڈاکٹرمحمد ارشد نقشبندی(ایم بی ایس ایس) سمیت ان کی ٹیم نے 300سے زائد مریضوں کا فری چیک اپ کیا اور مفت ادویات بھی دیں اس موقع پر ڈاکٹرشازیہ ارشد اور پیر ڈاکٹر محمد ارشد کا کہنا تھاکہ لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن پورے میں اپنی مدد آپ کے تحت فری میڈیکل کیمپس کا انعقادکررہی ہے۔

اور فاؤنڈیشن کے تمام ذیلی یونٹوں اور لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن میڈیکل ونگ کے زیراہتمام یہ سلسلہ جاری و ساری ہے ۔فری میڈیکل کیمپ میں تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن ضلع لاہور کے مرکزی عہدیدارن بھی موجود تھے ۔اختتام پر مریضوں اور شرکاء میں کھانا بھی تقسیم کیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4