پنجاب اسمبلی میں خواتین کاکس کے انتخابات ڈاکٹر فرزانہ نذیر کنوینر منتخب

پنجاب اسمبلی میں خواتین کاکس کے انتخابات ڈاکٹر فرزانہ نذیر کنوینر منتخب

لاہور( لیڈی رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں خواتین کاکس کے انتخابات میں ڈاکٹر فزانہ نذیر کنوینئر، تحسین فواد جنرل سیکرٹری اور سعدیہ سہیل خزانچی منتخب ہوگئیں۔وزیر برائے بہبودآبادی بیگم ذکیہ شاہنواز نے چیف الیکشن کمشنر اور عائشہ جاوید نے پریذائیڈنگ افسر کے فرائض انجام دیئے۔وزیربرائے ترقی خواتین حمیدہ وحیدالدین ، خواتین کمیشن کی چیئرپرسن فوزیہ وقار بھی اس موقع پر موجود تھیں۔خواتین ارکان اسمبلی نے وویمن کاکس کے الیکشن میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور باری باری اپنے ووٹ کاسٹ کئے۔ صوبائی وزراء بیگم ذکیہ شاہنواز اور حمیدہ وحیدالدین نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وویمن کاکس خواتین کے مسائل اجاگر کرنے اور ان کے حل میں اہم کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ وویمن کاکس کی ورکنگ کاکس بھی تشکیل دی جا رہی ہے تاکہ وویمن کاکس کو مکمل بااختیار بنایا جاسکے۔بعدازاں خواتین ایم پی اے نے ایک مشترکہ قرارداد منظور کی جس میں حکومت سے وائلنس (Violence)بل کی جلد منظوری کا مطالبہ کیاگیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4