بھارت دہشتگردی کا مرتکب ہو رہا ہے،مولانا امجد

بھارت دہشتگردی کا مرتکب ہو رہا ہے،مولانا امجد

لاہور(پ ر)صوبائی دارالحکومت کی مساجد میں جمعہ کے اجتماعات سے علماء کرام نے اپنے بیان میں عقیدہ ختم نبوت اور یوم دفاع پا کستان کے حوالے سے خطاب کیا جے یو آئی کے قائم مقام سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ بھارت باڈر پر جارحیت اور دہشتگردی کا مرتکب ہو رہا ہے انڈیاکو کسی خوش فہمی میں نہیں رہنا چاہیے اگر اس نے باڈرز پر کچھ کر نے کی کوشش کی تو پوری قوم دشمن کی جار حیت کا مقابلہ کر نے کے لئے تیار ہے ۔

عالمی دنیا کو چپ کا روزہ توڑنا چاہیے وطن کے تحفظ اور دین اسلام کی علماء اور مدارس کے طلباء اور عوام ہر قر بانی دینے کے لیئے ہر وقت تیار ہیں ،عقیدہ ختم نبوت کے لیئے کام کر نے والے ہی شفاعت رسولؐ کے حقدار بنیں گے مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے ہر دور میں قر بانیا ں دی گئیں مدعیان نبوت کے خلاف جدو جہد کی گئی مسلمان آج بھی اس عقیدے کے تحفظ کے لیئے ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہیں مو لا نا محمد امجد خان نے جامع مسجد رحمانیہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 73ء کی اسلامی دفعات کے خلاف ایک بار پھر سازشیں عروج پر ہیں لیکن ہر مسلمان ایسی سازشوں کا بھر پور دفاع کرے گا۔دریں اثناء مختلف مساجد میں مو لا نا قاری ثناء اللہ ،مو لا نا محب النبی،مو لا نا سیف الدین سیف،حافظ اشرف گجر،قاری نذیر احمد،مو لا نا عبد الودود شاہد ،حافظ عبد الواجدخان،قاری عبد الغفار،مفتی عقیل احمد ،مو لا نا فصیح الدین سیف ،مفتی سیف اللہ ،مو لا نا قاری زبیر احمد ،حافظ نصیر احمد اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین کی اسلامی دفعات کے خلاف آج بھی سازشیں عروج پر ہیں گذشتہ اسمبلی میں جے یو آئی نے جنگ تنہا لڑی اور پار لیمنٹ سے باہر تمام مذہبی جماعتوں نے ناموس رسالت ؐ کے تحفظ کی جنگ لڑی اور بالآخر مسلمان کا میا ب ہوئے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4