غازی آباد میں پولیس مقابلہ ، ایک ڈاکو ہلاک ، کانسٹیبل زخمی ، مال مسروقہ برآمد
لاہور (کر ائم سیل)غازی آباد پولیس کی بروقت کارروائی ،ڈاکوؤں کا ڈٹ کر مقابلہ کر کے ڈکیتی کی وارداتیں ناکام بناتے ہوئیشہریوں سے گن پوائنٹ پر لوٹا ہوامال برآمد کر لیا۔ ڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلہ کے نتیجہ میں 1 ڈاکو ہلاک اور ایک کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق 3 اور 4 ستمبر کی درمیانی شب وائرلیس کنٹرول پر اطلاع ملی کہ 2نامعلوم ڈاکو موٹر سائیکل نمبری LER-5444 پر تھانہ مصطفی آباد کے علاقہ میں شہری انعم رشیداور حشام سے گن پوائنٹ پر موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے ہیں جس کے تھوڑی ہی دیر بعد یہی ڈاکومین روڈ ہربنس پورہ سے گزر رہے تھے کہ تھانہ غازی آباد کے محافظوں نے روکنے کی کوشش کی توڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں کانسٹیبل عرفان دائیں ٹانگ میں گولی لگنے کے باعث زخمی ہوگیا اتنی ہی دیر میں ایس ایچ او غازی آباد انسپکٹر عتیق احمد ہمراہ نفری موقع پر پہنچے تو ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ دوبارہ شروع ہوگیا جس کے نتیجہ میں ایک ڈاکوہلاک جبکہ دوسراموقع سے فرار ہو گیا پولیس نے شہری انعم رشیداور حشام سے لوٹی ہوئی اشیاء برآمد کر کے ڈکیتی کی یہ وارداتیں ناکام بنا دیں ایس پی کینٹ امتیاز سرور اطلاع ملنے پر فوری ہسپتال پہنچ گئے اورزخمی کانسٹیبل عرفان کی عیادت کی ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے ہمت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتیں ناکام بنانے پر ایس ایچ او غازی آباد عتیق احمد کو ہمراہ ٹیم کے شاباش دی اور زخمی کانسٹیبل عرفان کے علاج معالجہ کیلئے مالی امداد کا اعلان کیا۔اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے بہادر سپاہیوں پر فخر ہے جو خطرناک مجرمان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کرتے ہیں اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کی خاطر جان دینے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔