جائیدادکے تنازع پر ماموں اور بھائی نے روزنامہ پاکستان کے کارکن کے گھر دھاوا بول دیا

جائیدادکے تنازع پر ماموں اور بھائی نے روزنامہ پاکستان کے کارکن کے گھر دھاوا ...
جائیدادکے تنازع پر ماموں اور بھائی نے روزنامہ پاکستان کے کارکن کے گھر دھاوا بول دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (کرا ئم سیل )ملت پار ک میں جا ئیدا د کے تنازعہ پر روزنامہ پاکستان کے کارکن کے گھر بڑے بھائی نے ماموں کے ہمراہ مسلح ہوکر بھابھی کوتشد د کا نشا نہ بنایا اور موقع سے فرا ر ہو گیا ۔ اطلا ع ملنے پر پو لیس حسب روایت تاخیر سے پہنچی۔ دوروز گزرنے کے باوجود مقدمہ درج نہ ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق ملت پارک کا رہائشی ملک قمرعزیزجو کہ روزنامہ پاکستان کاکارکن ہے ۔ متاثرہ شخص کے مطابق دو روز قبل اس کے بڑے بھائی ثمرعزیز اور ماموں رؤف عالم نے جائیداد کے تنازعہ پر مسلح ہوکر دونامعلوم افرادکے ہمراہ گھر پر دھاوا بول دیا۔گھر میں گھس کر قمرعزیز کی بیوی سے کہا کہ اپنے میاں کو فون کرو اور اُسے گھر بلاؤ آج ہم اس کی قبر یہیں کھود کر اسے دفن کرکے جائیں گے۔روزنامہ پاکستان کے کارکن قمرعزیز کی بیوی نے مزاحمت کی تو ماموں رؤف عالم اور بھائی ثمرعزیز نے ان پر تشدد کیا ، تھپڑ مارے۔ چیخ و پکار پر اہل علاقہ کے اکٹھے ہونے پر اسلحے کے زور پر موقع سے فرار ہوگئے۔ قمرعزیز نے جو اُس وقت اپنے دفتر میں موجود تھے اطلاع پر فوری طور 15پر کال کی۔ تھانہ ملت پارک کے اہلکار موقع پر تاخیر سے پہنچے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوچکے تھے۔ قمرعزیز نے تھانے میں درخواست جمع کروائی جس پردو روز گزرنے کے باوجود مقدمہ درج نہ ہوسکاجبکہ ملزمان کی جانب سے دھمکیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ اس حوالے ایس ایچ او ملت پارک کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہوگئی ہے، کارروائی جلد عمل میں لائی جائے گی۔ ملزم رؤف عالم اور ثمرعزیز نے نمائندہ پاکستان کے رابطہ کرنے پر بتایا کہ الزامات بے بنیاد ہیں، تشدد والی کوئی بات نہیں ہے یہ جائیداد کا تنازعہ ہے جو دو بھائیوں کے درمیان ہے۔

مزید :

علاقائی -