شاہدرہ ،رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم،رکشہ ڈرائیور جاں بحق،ملزم گرفتار

شاہدرہ ،رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم،رکشہ ڈرائیور جاں بحق،ملزم گرفتار

لاہور(کرائم سیل)شاہدرہ میں چنگ چی رکشا اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم کے نتیجہ میں چنگ چی رکشا ڈارئیور جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔بتایا گیا ہے کہ سجاد چنگ چی رکشا پرمین روڈ پر جارہا تھا کہ اچانک ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکر ہوگئی ۔چنگ چی ڈارئیورسجاد بے قابوہوکر فٹ پاتھ سے جاٹکرایااور شدید زخمی ہوگیا ۔اسے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس نے موٹر سائیکل سوار ملزم زوہیب کو گرفتار کرلیا ہے، متوفی کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ گوجرانولہ کا رہائشی تھا اسکی ایک سال قبل ہی شادی ہوئی تھی پولیس نے متوفی کے ورثا کو اطلاع کردی ہے۔

مزید : علاقائی