صوبائی دارا لحکومت ، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ،شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی دارا لحکومت ، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ،شہری لاکھوں کی نقدی ، ...

 لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارلحکومت میں ڈاکوؤں نے مختلف وارداتوں میں مزاحمت پر تین افراد کوفائرنگ اور تشدد کرکے زخمی کردیا ۔ دیگر وارداتوں میں درجنوں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم کر دئیے گئے ۔ذرائع کے مطابق اقبال ٹاؤن کے علاقے میں تاجر ہارون خان کو گھر کے قریب دو مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ لیا ۔ڈاکوؤں ان سے 60لاکھ روپے ،موبائل فون اور گھڑی چھین کر فرار ہوگئے ۔ نصیر آباد بھابڑہ مارکیٹ کے قریب سیکیورٹی آفیسر احمد یار اپنے چار سیکیورٹی گارڈزکے ہمراہ گلبرگ کے ایک بینک سے کیش لیکر آرہا تھا کہ تین مو ٹرسائیکلوں پر سوار چھے ڈاکوؤں نے انہیں گھیر کر ان پر فائرنگ کردی جس سے ایک گارڈ امتیاز زخمی ہوگیا اور جوابی فائرنگ کے باعث ڈاکو بغیر کچھ لوٹے فرار ہوگئے ۔گجر پو رہ میں سگیاں پل پر چار ڈاکو ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے تھے کہ مقامی رہائشی مبارک اور اسکے کزن ندیم کو لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائرنگ کر کے مبارک کو زخمی کردیا اور 12ہزار لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ فیکٹری ایریا آفسیر کالونی میں دوڈاکوؤں نے مزاحمت پر پراپرٹی ڈیلرظفر اقبال کے منہ پر پسٹل کے بٹ مارکر زخمی کردیا اور لوٹ کر فرا ر ہوگئے ۔ مانگا منڈی میں ارشد سے چار کار سوار ڈاکوؤں نے 42لاکھ مالیت کا منی ٹرک، 178بورے سوتر اور نقدی لوٹ لیا،مغل پو رہ میں مشکور کی دکان سے دوڈاکو ایک لاکھ30ہزار،فیکٹری ایریا میں ابوبکر سے ساڑھے چھے لاکھ ،ستوکتلہ میں میجر منصوراور اسکی فیملی سے پانچ لاکھ،ڈیفنس بی میں حسن نثار سے ایک لاکھ،باغبانپو رہ میں فرہادسے ایک لاکھ،اقبال ٹاؤن میں ڈاکٹر نثار سے 34ہزارکی نقدی زیورات لوٹ لئے گئے ،سبزہ زار میں ندیم اور جوہر ٹاؤن میں علی اکبر سے مو ٹرسائیکلیں اور نقدی لوٹ لی گئی ۔ ڈیفنس اے میں ریاض کے گھر سے چور 42لاکھ کی نقدی زیورات چوری کر کے لے گئے ، کوٹ لکھپت سے پرویز ، اچھرہ سے محبوب بھٹی،راوی روڈ سے محمد احمد، شفیق آباسے پرویز بٹ، شفیق آبادسے نوید احمد، اسلام پورہ سے عاشق کی گا ڑیاں اورپرانی انارکلی نابھہ روڈ سے عبداللہ امین، مصری شاہ سے حفیظ ، ڈیفنس سے نوید، سنگھ پورہ منڈی میں محمد عامر ، مغلپورہ سے عمر حیات لٹن روڈ سے محمد عاصم، وحدت کالونی سے اسلم ، سمن آبادسے ہمایوں بٹ، نواں کوٹ سے اکرم علی، ساندہ سے شاہد بٹ اور محمد صدیق ، شاہدرہ ٹاؤن سے ارشاد علی اقبال ٹاؤن سے محمد علی کی مو ٹر سائیکلیں چوری کر ل گئیں۔

مزید : علاقائی