ننکانہ:کمسن بچہ پانی میں ڈوب کر جاں بحق،مختلف حادثا ت میں 3زخمی

ننکانہ:کمسن بچہ پانی میں ڈوب کر جاں بحق،مختلف حادثا ت میں 3زخمی

ننکانہ صاحب( نمائندہ خصوصی)پانی میں ڈوب کر ایک کمسن بچہ جاں بحق جبکہ ٹریفک کے مختلف حادثات میں میاں بیوی اور کمسن بچے سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کیمطابق ننکانہ مانانوالہ روڈ پر واقع گاؤں بگی مسجد کے رہائشی محمدشہباز کا 6سالہ بیٹا شہروز شہباز گاؤں میں واقع ایک ٹیوب ویل پر کھیل رہا تھا کہ اچانک پانی میں گر کر اپنی کی زندگی کی بازی ہار گیا اطلاع پاکر ریسکیو1122ننکانہ صاحب کا عملہ موقعہ پر پہنچ گیا جنہوں نے شہروز کی موت کی تصدیق کردی علاوہ ازیں ریلوے روڈ ننکانہ صاحب پر ایک تیز رفتار موٹر سائیکل پھسل جانے کے باعث موٹر سائیکل پر سوار 10سالہ متین شدید زخمی ہوگیا۔ چونگی نمبر 5ننکانہ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کے سامنے اچانک کتا آجانے کے باعث موٹرسائیکل الٹ گئی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار 3سالہ اسد علی شدید زخمی ہوگیا دریں اثناء نواحی گاؤں کھڈنوالہ والا کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل پھسل جانے کے باعث موٹر سائیکل پر سوار 35سالہ محمدرفیق اور اس کی اہلیہ حلیماں بی بی شدید زخمی ہوگئے۔

تمام زخمیوں کو ریسکیو1122ننکانہ صاحب کے عملہ نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب داخل کرادیا ہے۔

مزید : علاقائی