سعودی فرمانروا کی وائٹ ہاؤس آمد اوبامہ نے دروازے پر استقبال کیا

سعودی فرمانروا کی وائٹ ہاؤس آمد اوبامہ نے دروازے پر استقبال کیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی فرمانروا شاہ سلیمان وائٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں جہاں وہ امریکی صدر بارک اوبامہ سے ملاقات ہوئی ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سعودی فرمانروا وائٹ ہاؤس پہنچے تو امریکی صدر بارک اوبامہ نے وائٹ ہاؤس کے دروازے پر آکر شاہ سلیمان کا استقبال کیا ۔شاہ سلیمان نے سعودی فرمانروا کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد پہلی بار امریکہ کا دورہ کیا ہے۔امریکی صدر بارک اوبامہ سے ملاقات میں ایرانی جوہری معاہدے سمیت خطے کے اہم امور پر بات ہوئی ہے ۔اس موقع پر شاہ سلیمان کا کہنا تھا کہ دوست ملک میں ایک دوست کے ساتھ ملکر خوشی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر دنیا کے مسائل کی طرف توجہ دینی ہوگی۔امریکی صدر بارک اوبامہ کا کہناتھا کہ ہم سعودی عرب سے قریبی تعلقات کے خواہ ہیں ۔

مزید : صفحہ اول