ٹریفک مسائل کے پیش نظر کوئین میری سکول وکالج کی چھٹی کے وقت 2گھنٹے ٹریفک بند رکھنے کافیصلہ

ٹریفک مسائل کے پیش نظر کوئین میری سکول وکالج کی چھٹی کے وقت 2گھنٹے ٹریفک بند ...

لا ہور (وقائع نگار خصوصی)چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ شہریوں کی مدد اورٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے کوئین میری سکول وکالج کے چھٹی کے وقت پیر کے روز سے شملہ پہاڑی سے جانب گڑھی شاہو ہر قسم کی ٹریفک دوپہر 12:30 سے لیکر 02:30 بجے تک بند رہے گی جبکہ گڑھی شاہو سے جانب شملہ پہاڑی ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئین میرج سکول و کالج کی چھٹی کے وقت ٹریفک کا دباؤ بڑھ جاتا ہے جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ایس پی سٹی آصف صدیق کی نگرانی میں ٹیم تشکیل دی گئی جس نے شملہ پہاڑی سے جانب گڑھی شاہوسمیت ملحقہ شاہراؤں کا بغورجائزہ لیا اور سکول و کالج کی انتظامیہ سے میٹنگ بھی کی جس میں یہ فیصلہ کی گیا کہ سکول وکالج کی چھٹی کے وقت ٹریفک کا بہاؤ بڑھ جاتا ہے جس سے شملہ پہاڑی سے جانب گڑھی شاہو پیر سے ہر روز سکول و کالج کی چھٹی کے وقت بند رہے گی ۔ شملہ پہاڑی سے جانب گڑھی شاہو شاہراہ کو2 گھنٹے کیلئے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رکھا جائے گا۔

مزید : علاقائی