گوجرانوالہ:زمین کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ سے نوجوان قتل

گوجرانوالہ:زمین کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ سے نوجوان قتل

گوجرانوالہ (بیورورپورٹ)زمین کے تنازعہ پر مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا ۔بتایا جاتا ہے کہ نواحی گاؤں ہمبو کی کے رہائشی قیصر نذیر ولد شیر محمد کا اپنے علاقے ہی کے ذیشان وغیرہ سے زمین کا تنازعہ چلا آرہا تھا کہ گزشتہ روز قیصر نذیر اپنے کھیتوں میں کام کر نے جا رہا تھا کہ راستے میں گھات لگائے مخالفین ذیشان ، عبد الرحمن وغیرہ نے اس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے قیصر نذیر ماتھے پر گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزمان ہوائی فائرنگ کر تے ہوئے جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال گوجرانوالہ پہنچا دیا گیا ہے کوٹ لدھا پولیس نے مقتول کے بھائی یوسف علی کی رپورٹ پر ذیشان ، عبد الرحمن وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید : علاقائی