شیخوپورہ:انتظامیہ کا چھاپہ،نشہ آور ادویات کی فروخت پر درجنوں میڈیکل سٹورسیل

شیخوپورہ:انتظامیہ کا چھاپہ،نشہ آور ادویات کی فروخت پر درجنوں میڈیکل سٹورسیل

شیخوپورہ( بیورورپورٹ) ڈی سی او محترمہ کرن خورشید کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر سدرہ سلیم کی سربراہی میں محکمہ صحت کی ٹیم نے شیخوپورہ کے گنجان آباد علاقہ جناح پارک میں چھاپے مار کر معروف میڈیکل سٹوروں کو زائد المعیاد اور نشہ آور ادویات فروخت کرنے کے الزام میں عمران میڈیکل سٹور،فاروق میڈیسن کمپنی، آصف فارمیسی سمیت درجن سے زائد میڈیکل سٹور سیل کرکے ان کے سیمپل فرانزک لیبارٹری بھجوا دیئے ہیں جبکہ ڈی سی او کے حکم پر محکمہ ماحولیات کے ڈسٹرکٹ آفیسر اور انسپکٹر عبدالستار پر مشتمل ٹیم نے لاہور روڈ، فیصل آباد روڈ، گوجرانوالہ روڈ سمیت دیگر مقامات پر غیر قانونی طور پر ایل پی جی گیس بھرنے والے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے 7ایجنسیوں کو سیل کردیا ہے۔

مزید : علاقائی