پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی اعظم سواتی سمیت 52کونسلروں کوپی ٹی آئی کا شوکاز نوٹس

پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی اعظم سواتی سمیت 52کونسلروں کوپی ٹی آئی کا شوکاز نوٹس

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پرسینیٹر اعظم سواتی اور رکن خیبر پختونخواہ اسمبلی یاسین خلیل سمیت 52کونسلروں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں تحر یک انصاف کے کارکنوں اور ذمہ داروں نے پارٹی کے امید واروں کو ووٹ دینے کے بجائے دوسری جماعتو ں کے امید واروں کو ووٹ دئیے جس پر پارٹی قیادت کی جانب سے ایسے کارکنان کے خلاف سخت ایکشن لینے کا حکم دیا تھا جس کے تحت پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی اور ایم پی اے یاسین خلیل کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔دونوں رہنماوءں پر پارٹی کے خلاف کام کرنے کا الزام ہے۔ تحر یک انصاف نے پارٹی کے 52کونسلروں کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیاجن میں سے 8کونسلروں پر مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے کا الزام ہے

مزید : صفحہ اول