ڈرگز ترمیمی آرڈنینس سے فارما سیکٹر میں بحران آجائیگا،پنجاب کیمسٹ کونسل

ڈرگز ترمیمی آرڈنینس سے فارما سیکٹر میں بحران آجائیگا،پنجاب کیمسٹ کونسل

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب کیمسٹ کونسل نے پنجاب ڈرگز ترمیمی آرڈنینس 2015کے خلاف اگروزیر اعلیٰ پنجاب نے 10روز کے اندر مطالبات منظور نہ کیے تو 14ستمبر کوپنجاب بھر میں ہڑتال کی جائے گی ۔ وفاقی قانون میں صوبائی حکومت کسی طور پر ترمیم کرنے کی مجاز نہیں ہے ۔یہ پنجاب کیمسٹ کونسل کے صدر چودھری نثار نے گذشتہ ’’آل پنجاب کیمسٹ کنونشن ‘‘کامقامی ہوٹل میں اعلامیہ پڑھتے ہوئے کیا کنونشن میں پاکستان فارما مینو فیکچررز ایسوسی ایشن ،ڈسٹری بیوٹررز ایسوسی ایشن ،ریٹیلز ایسوسی ایشن ،آلٹر مینٹو میڈیشن سسٹم ایسوسی ایشن سرجیکل ڈرلینگ مینو فیکچررز ایسوسی ،فارما میڈیکل ایسوسی ایشن اوردیگر میڈیکل کے حوالے سے تنظیمات نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ اس وفاقی قانون سے یونانی ،ہومیو پیتھک کا کاروبار بھی متاثر ہوگااور فارما سیکٹر میں شدید بحران آجائے گا۔یہ قانون بین الاقوامی قانون وضوابطہ سے بھی متصادم ہے اور اس قانون نے غیر ملکی ادویات کی منڈی کو ترجیح دی جارہی ہے جبکہ ملکی میڈیسن کو ملک سے دور کیا جارہا ہے اور غیر اخلاقی اور غیر انسانی قانون سے لاکھوں خاندان بے روزگار ہوجائیں گے ۔ مقررین میں مقصود ودلاور،محمد افضل ،محمد نعیم چوہدری غلام سرور اوردیگر شامل تھے۔

پنجاب کیمسٹ کونسل

مزید : صفحہ آخر