پنجاب میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری

پنجاب میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا ہے۔مسٹر جسٹس اعجازالاحسن نے اس سلسلے میں دائر پاکستان جسٹس پارٹی کی درخواست پر نوٹس جاری کردیئے ہیں ،درخواست گزار کے وکیل ملک منصف اعوان نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ جن اضلاع میں مخالف جماعت کو کامیابی حاصل ہوئی ان میں انتخابات کا کوئی شیڈول جاری نہیں کیا گیا۔ عدالت حکم دے کہ پنجاب میں مرحلہ وار کی بجائے ایک ساتھ بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں۔عدالت نے مدعا علیہان سے11ستمبر تک تفصیلی جواب طلب کر لیاہے۔

مزید : صفحہ آخر